اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Fire Incident اننت ناگ میں آتشزدگی، چار گئوشالہ خاکستر - شانگس علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے شانگس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے چار گئوشالہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ Fire Incident in Anantnag

اننت ناگ میں آتشزدگی، چار گئوشالہ خاکستر
اننت ناگ میں آتشزدگی، چار گئوشالہ خاکستر

By

Published : Nov 26, 2022, 2:02 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم چار گئوشالے خاکستر ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے تلہ باغ شانگس علاقے میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں چار گئوشالہ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے گئوشالہ جل گئے ہیں ان کے نام محمد رفیق خان اور عبدالمجید خان پسران ایوب خان ہیں۔ Cowsheds Gutted in Shangus Fire Incident

معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ایک پالتو کتا بھی جھلس کر ہلاک ہوا ہے تاہم کسی انسان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details