اردو

urdu

ETV Bharat / state

Former Minister Pirzada Muhammad Saeed: ''کانگریس ملک کی واحد سیکولر جماعت ہے'' - پیر زادہ محمد سعید کا کانگریس پر بیان

سابق وزیر پیر محمد زادہ نے اننت ناگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی ہی سیکولر جماعت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو پارٹی کو مستحکم کرنے کی تلقین کی۔ Pirzada Muhammad Saeed Statement on Congress Party۔

Pirzada Muhammad Saeed Statement on Congress Party
Pirzada Muhammad Saeed Statement on Congress Party

By

Published : Apr 5, 2022, 4:34 PM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کے مسودے میں ترامیم کی کافی گنجائش ہے لیکن بی جے پی کا اس حوالے سے ارادہ صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کی واحد سیکولر جماعت ہے۔ ان کے مطابق حد بندی کمیشن کو جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق رپورٹ تیار کرنا تھا۔ اس رپورٹ سے پورے جموں و کشمیر کے لوگ ناراض ہیں۔ Former Minister Pirzada Muhammad Saeed۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ سے صرف بی جے پی کو فائدہ ہوگا اور کمیشن نے مرکزی سرکار کے اشارے کے مطابق کام کیا ہے اور بی جے پی کو جموں وکشمیر میں فائدہ پہنچانے کے لیے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ کشمیری عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر آنے والے انتخابات میں کشمیری عوام صحیح فیصلہ کر کے ان کی تمام کوششوں کو ناکام کر دیں گے۔ پیر زادہ سعید نے حد بندی کمیشن کو جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق رپورٹ تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر پیر زادہ نے کارکنوں سے پارٹی کو مستحکم بنانے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details