اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے انتظامیہ نےگزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی لیڈران کو کھنہ بل اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک کسی بھی لیڈر نے کوارٹر خالی نہیں کیے ہیں۔ Eviction Notice to Political Leader
اننت ناگ میں سیاسی لیڈران کو سرکاری کوارٹر خالی کرنے کی پھر سے نوٹس جاری وہیں آج کئی لیڈران کو پھر سے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس روانہ کی گئی جس میں انہیں سرکاری رہائش گاہ جلد از جلد خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
Former Legislators Given 2 Weeks To Vacate Govt Quarters In Anantnag واضح رہے کہ چند روز قبل ایک سیاسی لیڈران کا وفد ڈی سی اننت ناگ سے بھی ملاقی ہوا تھا اور ان کے سامنے اپنے اعتراضات پیش کئے تھے، تاہم انتظامیہ نے اب ان لیڈران کو 15 دنوں کے اندر اندر سرکاری کوارٹر چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
انتظامیہ نے آج پھر دوسری بار کچھ سیاست دانوں کو اننت ناگ میں سرکای رہائش گاہ چھوڑنے کی نوٹس جاری کی۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے تحصیلدار اننت ناگ کی قیادت میں کھنہ بل ہاؤسنگ کالونی کا دورہ کیا اور کوارٹرس سے بے دخلی کا عمل شروع کیا گیا،جو کہ آئندہ کچھ دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Eviction Notice to Political Leaders: سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کے لیے 15دنوں کی توسیع