اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ میں کھنہ بل پہلگام شاہراہ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے سابق ڈی ایس پی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کھنہ بل پہلگام شاہراہ پر اقبال آباد کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے سابق ڈی ایس پی 76 سالہ راج محمد خان کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Former DySP Killed in Road Accident اننت ناگ سڑک حادثے میں سابق ڈی ایس پی ہلاک - محکمہ ٹریفک جموں و کشمیر
سابق ڈی وائی ایس پی ہفتہ کی شام اننت ناگ ضلع کے اقبال آباد علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ متوفی کی شناخت راج محمد خان کے بطور ہوئی ہے۔
Published : Sep 16, 2023, 10:47 PM IST
مزید پڑھیں:Road Accident In Srinagar سرینگر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔