اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: آزاد امیدوار غلام نبی ڈار کے تاثرات - ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینا

بی جے پی کے سابق ضلع صدر اننت ناگ اور ڈی ڈی سی امیدوار غلام نبی ڈار نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

former-bjp-president-ghulam-nabi-dar-reaction-on-ddc-election
former-bjp-president-ghulam-nabi-dar-reaction-on-ddc-election

By

Published : Dec 16, 2020, 4:28 PM IST

غلام نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے فرقہ پرست طاقتوں اور رشوت خوری کو روکنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے یہاں کے سیاسی رہنماؤں پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ' یہاں کے سیاست دانوں نے ہمیشہ غریب عوام کا استحصال کیا اور تعمیرو ترقی کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔'

ویڈیو

غلام نبی ڈار نے کہا کہ انہوں نے بارہ برس بعد بی جے پی کو اس لیے خیر باد کہ دیا کیونکہ بی جے پی کے اندر کشمیریوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ بی جے پی فرقہ پرستی اور مذہب کے نام پر لوگوں کو باٹنے کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کو کشمیریوں سے کوئی مطلب نہیں بلکہ انہیں کشمیر سے مطلب ہے'۔

بی جے پی کو کشمیریوں سے کوئی مطلب نہیں بلکہ کشمیر سے مطلب ہے۔ لہذا ایسی طاقتوں کو روکنے کے لیے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینا لازمی بن گیا ہے۔

ڈار نے کہا کہ اگر لوگوں نے انہیں کامیاب کیا تو وہ کیے گئے وعدوں کو پوران کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details