ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں نو منتخب ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کا مقصد فارسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت درجہ فہرست قبائلی اور پہاڑی رہائشیوں کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینا تھا۔
اس موقع پر ڈی سی نے بلاک ڈیولپمنٹ افسران سے کہا کہ وہ ہر پنچایت سے 10 سے 15 ممبروں کے ساتھ فارسٹ رائٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے گرام سبھا طلب کریں جس میں کم از کم دوتہائی ممبر شیڈول ٹرائب ہوں گے اور ایسے ممبروں میں سے ایک تہائی سے کم خواتین نہیں ہونی چاہئیں۔