اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر۔ جموں شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد - کشمیر میں سلامتی دستے

سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو سکیورٹی فورسز نے ایک طاقتور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنادیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Nov 21, 2019, 10:16 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ روڈ اوپننگ پارٹی (آر پی او) نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں خودونی کے لارم گانجی پورا شاہراہ پر کچھ مشتبہ چیز کو دیکھا جس کے بعد شاہراہ پر دونوں طرف سے آنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر روک دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو مطلع کیا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑیو ں کو وانپو کی طرف بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ کردیا گیا۔ اگر وقت رہتے اس طاقتو ر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ نہیں بنایا جاتا تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ گزشتہ ہفتہ سلامتی دستوں نے پمپور شاہراہ میں پریشر کوکر میں رکھا گیا طاقتور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگاکر اسے ناکارہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر آج دونوں طر ف سے ہلکی گاڑیوں کے آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ بھاری گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دیئے جانے سے شاہراہ کے دونوں طرف بھاری گاڑیاں کھڑی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details