اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے بیداری کیمپ

کوکرناگ کے ٹاون ہال میں منعقدہ اس کیمپ کے دوران مقامی دکانداروں اور تاجران کو آن لائن لائسنز اجرا کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

By

Published : Mar 26, 2021, 7:36 PM IST

فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے بیداری کیمپ ضلع اننت ناگ کے برنگ کوکرناگ علاقہ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے بیداری کیمپ

ٹاون ہال میں منعقدہ اس کیمپ کے دوران مقامی دکانداروں اور تاجران کو آن لائن لائسنز اجرا کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

اس موقع پر تقریباً 70 افراد کو موقع پر ہی لائسنز جاری کیا گیا جو اشیائے خوردنی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ فوڈ سیفٹی کے افسر ضمیر احمد نے کہا کہ جو بھی لوگ اشیائے خوردنی کے کاروبار سے وابستہ ہیں ان کے لیے لائسنز کا ہونا اب لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کیمپ کا مقصد مقامی چھوٹے بڑے کاروباریوں کو اس سلسلہ میں بیدار کرنا اور آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ بہ آسانی لائسنز حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنسز پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details