سرینگر:جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔
تفصیلاے کے مطابق اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں پیر کو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق پیر کی شام اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں ایک دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی ، زود دار ٹکر ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کی موت واقعہ ہوئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوراًگورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔متوفی کی شناخت ضلع اننت ناگ کے تیلونی علاقہ سے تعلق رکھنے والے گُل محمد گنائی ولد علی محمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے ،جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد اشرف گنائی ولد غلام حسن گنائی اور ماجد احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملوث ڈرائیور کو پکڑنے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔