پہلگام:سخت سکیورٹی کے بیچ امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ بدھ کی سہ پہر پہلگام ک نن ونن بیس کیمپ پہنچ گیا۔ نن ونن پہلگام بیس کیمپ میں یاتریوں کی مکمل تلاشی اور جانچ کے بعد بیس کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے مسلسل دو سال معطل رہنے کے بعد امسال یاترا بحال ہونے سے یاتری کافی خوش ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے کافی مطمعن نظر آرہے ہیں۔ Amarnath Yatra Reaches Pahalgam
مرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ پہلگام پہنچ گیا واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امر ناتھ یاترا کے قریب پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلے قافلے کو بدھ کی علی الصبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر گپھا کی طرف روانہ کیا۔ 43 دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا آج سے شروع ہو گئی ہے۔ یاتریوں کا یہ پہلا جھتہ 4 ہزار 8 سو90 افراد پر مشتمل تھا جو 176 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوار ہوکر وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی، وہیں امسال یاترا کے لیے سکیورٹی کے فقید المثال بند و بست کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لیے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی “ پارٹیاں بھی ساتھ رہیں گی، وہیں نگرانی کی خاطر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری شیو لنگ کے درشن کی خاطر وادی وارد ہوں گے۔
Amarnath Yatra 2022: پہلگام کے نن ونن بیس کیمپ میں یاتری پُرجوش
واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری سہولت کے ساتھ براہِ راست سرینگر سے پنج ترنی پڑاو کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔