پہلگام: دو سال کے طویل عرصہ بعد آج سے باضابطہ طور امرناتھ یاترا شروع ہوگئی، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ننون بیس کیمپ سے 2750 یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر شری امرناتھ گھپا کی اور روانہ کیا ۔Amarnath Yatra begins today:
اس موقعہ پر یاتری کافی پر جوش نظر آرہے تھے ، جو بم بم بولے کے نعرے بلند کرتے ہوئے بابا برفانی کے درشن کے لئے روانہ ہوئے، یاترا کو کامیاب بنانے اور ہر پڑاؤ پر یاتریوں کی تمام تر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے پختہ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔Amarnath yatra 2022
ننون بیس کیمپ سے یاتریوں کو چندن واڑی تک گاڑیوں میں روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ پہاڑیوں کے راستے، پیدل، گھوڑوں اور ڈانڈی کے ذریعہ سطح سمندر سے 3000 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گھپا پہنچ جائیں گے، وہیں متعدد یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گھپا روانہ ہوگئے۔