اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Service Week, Program in Anantnag: اننت ناگ میں نیشنل فائر سروس ویک کی نسبت سے تقریب کا اہتمام - فائر اینڈ ایمرجنسی

’’فائر سروس ہفتہ کے دوران آگ زنی اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی Fire Service Week, Program in Anantnag تاکہ ایمرجنسی کے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

اننت ناگ میں نیشنل فائر سروس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام
اننت ناگ میں نیشنل فائر سروس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

By

Published : Apr 16, 2022, 6:19 PM IST

فائر اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع اننت ناگ میں تقریب کے دوران اُن شہیدوں کو یاد کیا گیا جنہوں نے عوامی املاک و جانوں کا تحفظ ممکن بنانے اور فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ نیشنل فائر سروس ویک کی نسبت سے جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ میں نیشنل فائر سروس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گائر اینڈ ایمرجنسی سروسز معین الاسلام سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ Fire Service Week observed in Anantnagتقریب کے دوران فائر ٹینڈرز نے اپنے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے معین الاسلام نے کہا کہ فائر سروس ہفتہ کے دوران وہ آگ زنی اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری فراہم کریں گے۔ تاکہ ایمرجنسی کے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آگ زنی کے دوران فائر ٹینڈرز کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی مستعد رہنا چاہئے اور فائر فائٹرز کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ Fire Service Week observed in Anantnagانہوں نے مزید کہا کہ حادثات و ایمرجنسی کے دوران عوامی تعاون سے جان و مال کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details