اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات میں کئی دکانیں سمیت رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے کاڑی پورہ علاقے میں میں جمعرات کے بعد دوپہر آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی۔ آگ کی اس ہولناک واردات نے کئی دکانوں سمیت کئی رہائشی مکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ نے لاکھوں روپئے مالیت کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ آج دوپہر ایک رہائشی مکان سے اچانک ظاہر ہوئی، اور آناً فاناً آگ نے کئی دکانوں سمیت کئی رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس مقامی نوجوان اور جموں و کشمیر اہلکاروں نے آگ بھجانے کی کاروائی شروع کی، تاہم آگ کی زد میں آکر دوکانوں اور مکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔