جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں واقع واٹرہیل بمڈورہ میں آتشزدگی کی وجہ سے تقریباً دو سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے واٹرہیل بمڈورہ کے رہائشی محمد حسین، عبدالقدوس اور عبدالرشید کے گھروں میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب ان کے رہائشی مکانوں میں اچانک سے آگ نمودار ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے لاکھوں روپئے کی املاک کو نقصان پہنچا دیا۔
اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان - اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی
کوکرناگ کے واٹرہیل بمڈورہ کے رہائشی محمد حسین ، عبدل قدوس اور عبدل رشید کے گھروں میں اس وقت افرا تفری مچ گئی، جب ان کے رہائشی مکانوں میں اچانک سے آگ نمودار ہوگئی۔ اس حادثے میں لاکھوں روپئے جل کر خاک ہوگیا۔
اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی
آتشزدگی کے سبب کئی لاکھ روپیے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ وہیں متاثرین نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔
Last Updated : Oct 8, 2021, 9:02 PM IST