اردو

urdu

Fire In Anantnag اننت ناگ میں شائپنگ کمپلکس میں آتشزدگی

اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں دو منزلہ شائپنگ کمپلکس میں ہفتہ کو دیر شام آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ آگ بجھانے میں مصرف ہے۔

By

Published : Jul 29, 2023, 10:55 PM IST

Published : Jul 29, 2023, 10:55 PM IST

fire-breaks-out-in-two-stories-shopping-complex-in-anantnag
اننت ناگ میں شائپنگ کمپلکس میں آتشزدگی

اننت ناگ:ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لال چوک علاقہ میں ہفتہ کے دیر شام دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ اطلاع کے مطابق ریشی بازار لال چوک میں رئیس احمد نرچور ولد عبدالحمید نارچور کی ملکیت والا شاپنگ کمپلیکس آگ کی لپیٹ میں آگیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:Fire In Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے چھ دکان ،فوڈسٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانڈی پورہ کے دوردراز گاؤں کدھرا میں آگ کی ایک واردات میں چھ دکانیں، فوڈ سٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر ہوئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ بتادیں کہ گزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details