اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Anantnag: اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی مکانات خاکستر - latest fire incident

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ملکھ ناگ علاقے میں آج دوپہر آگ کی ہولناک واقعہ میں کئی مکان خاکستر ہوئے ہیںFire In Malakhnag Anantnag۔اس پیچ آگ بجھانے میں فائر سروس کا ایک عملہ زخمی ہوا ہے جنہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

fire-breaks-out-in-malakhnag-residential-area-three-houses-gutted
اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی مکانات خاکستر

By

Published : May 4, 2022, 6:44 PM IST

اننت ناگ:تفصیلات کے مطابق قصبہ اننت ناگ کے ملکھ ناگ علاقہ کی گنجان آبادی میں ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی، جس نے آنا فاناً کئی قریبی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں اور فائر سروس عملہ کی جانب سے آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی گئی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔Fire In Malakhnag Anantnag

اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی مکانات خاکستر

اس آپریشن کے دوران فائر سروس کا ایک اہلکار زخمی ہوا جنہیں علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔زخمی اہلکار کی شناخت عادل نثار خان کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:



آگ کی اس واردات میں کئ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details