اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ علاقے میں قائم ڈونی پورہ، سنگم پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ’’بیل سیکشن‘‘ میں منگل کی صبح اچانک آگ آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے فوری طور لکڑی سے بنی عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ کی ہولناک واردات رونما ہوئی، جبکہ آفس میں موجود تمام تر ریکاڈ آگ کی وجہ سے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ Bijbehara PDD Office Gutted
مقامی باشندوں، محکمہ بجلی کے عملہ نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جنہوں نے فور طور موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کے شعلوں نے عمارت کے بیشتر حصہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔