مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں فردوس چیرٹیبل سوسائٹی نے رائزنگ ڈے منایا۔
اننت ناگ: فردوس چیرٹیبل سوسائٹی نے رائزنگ ڈے منایا اس دوران سوسائٹی کی ڈورو ویری ناگ و دیگر علاقوں میں خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سوسائٹی نے بہت کم مدت میں مفلوک الحال کنبوں و دیگر سماجی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران سوسائٹی نے جو کام انجام دیا ہے، اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
سوسائٹی کے چیئرمین شبیر احمد کا کہنا ہے کہ سوسائٹی غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی غیر سرکاری آرگنائزیشن ہے جو کسی بھی فرد سے مالی مدد حاصل نہیں کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ: حدبندی کا عمل پایۂ تکمیل کے قریب، جلد انتخابات ہونے کی امید
اس موقع پر سوسائٹی کے بانی فردوس مقبول کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں معززین و سوسائٹی کے رضاکاروں نے شرکت کی۔