گزشتہ کئی برسوں سے فلموں کے علاوہ چھوٹے پردے کے پروڈکشن ہاوس بھی کشمیر کی جانب راغب ہو رہے تھے، تاہم دفعہ 370 کی منسوخی اور کووڈ 19 لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد تمام تر سرگرمیاں بند ہو گئی تھیں جس سے نہ صرف سیاحتی صنعت کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا بلکہ روزگار کے وسائل پر بھی منفی اثرات مرتب ہو گئے تھے، تاہم اب حالات آہستہ آہستہ پٹری پر لوٹنے کے ساتھ ہی پروڈکشن ہاوسز نے دوبارہ یہاں کا رخ کرنا شروع کیا۔
عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں ان دنوں مختلف پروڈکشن ہاوسز ٹی وی سیریلز کی شوٹنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ چھوٹے پردے پر دکھائے جانے والے مختلف ٹی وی سیریلز کے لئے پہلگام کی خوبصورت برف پوش وادیوں میں عکس بندی کی جارہی ہے جس میں مقامی و غیر مقامی فنکار و اداکار اپنا رول نبھا رہے ہیں۔
پہلگام میں چھوٹے پردے کے لیے شوٹنگ جاری - برف پوش وادی میں شوٹنگ
قدرتی حسن سے مالامال وادی کشمیر اپنے دلفریب مناظر سے جہاں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ وہیں زمانہ ماضی سے یہ فلمی ستاروں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ بالی ووڈ کی کئی مشہور فلمیں یہاں فلمائی گئی ہیں جو بعد میں سوپر ہٹ ہوئی ہیں۔
پہلگام میں چھوٹے پردے کے لیے شوٹنگ جاری
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں چھوٹے اور بڑے پردے کی شوٹنگ سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے یہاں کی سیاحتی صنعت کو بھی تقویت ملے گی۔