بجبہاڑہ میں موٹر سائیکل سوار سے پچاس گولیاں برآمد - jammu and kashmir
اطلاعات کے مطابق عادل فیاض نامی نوجوان کا تعلق حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ کے کھرم سرگفوارہ سے بتایا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پولیس اور 3 آر آر نے آج ایک ناکے کے دوران کری کدل کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کو ضبط کر کے اس پر سوار عادل فیاض بھٹ نامی لڑکے کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل فیاض نامی نوجوان کا تعلق حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ کے کھرم سرگفوارہ سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے مذکورہ موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے اے کے 47 بندوق کی پچاس گولیاں ضبط کی ہیں۔
اس سلسلے میں بجبہاڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔