اردو

urdu

ETV Bharat / state

FCSCA Dept Held Programme in Anantnag: محکمہ فوڈ کی جانب سے اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام - محکمہ فوڈ سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز

ضلع اننت ناگ میں کووڈ کے دوران مستحقین کو ’’پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا‘‘ کے تحت راشن پہنچانے، صد فیصد آدھار سیڈنگ اور ڈی-ڈپلیکیشن، سپلائی چین مینجمنٹ کا نفاذ عمل میں لائے جانے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ FCSCA Departments organised Programme in Anantnag

FCSCA Departments organised Programme in Anantnag : محکمہ فوڈ کی جانب سے اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام
FCSCA Departments organised Programme in Anantnag : محکمہ فوڈ کی جانب سے اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام

By

Published : Apr 23, 2022, 7:35 PM IST

اننت ناگ:محکمہ فوڈ سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز اننت ناگ نے ’’پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا‘‘ (PM-GKAY) کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ٹاؤن ہال عشمقام میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام کے دوران ’’پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا‘‘ کے تحت وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کو مفت راشن فراہم کیے جانے کی تفصیل شیئر کی گئی۔ FCSCA Departments organised Programme in Anantnag

محکمہ فوڈ کی جانب سے اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام

خطاب کے دوران محکمہ کے افسران نے بتایا کہ تقریب کو منانے کا مقصد وبائی مرض کے دوران PMGKAY کی جانب سے تفویض کیے گئے کاموں اور حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جی کے وائی کو مارچ 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران شروع کیا تھا۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ 100% آدھار سیڈنگ اور ڈی-ڈپلیکیشن، سپلائی چین مینجمنٹ کا نفاذ عمل میں لائے جانے کی خوشی میں بھی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، اننت ناگ ولی محمد، بی ڈی سی کھوری پورہ، ٹی ایس او کھوری پورہ، ٹی ایس او پہلگام سرپنچوں، پنچوں، اے اے وائی اور پی ایچ ایچ مستحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details