جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر واقع سیمتھن علاقے کے ڈونی پورہ میں گزشتہ شب ایک چیتے کے بچے کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر دیر رات تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر چیتے کا بچہ ہلاک ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جب انہوں نے صبح سویرے چیتے کے بچے کو خون میں لت پت پایا تو اُنہوں نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔