اننت ناگ: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور مممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج بٹنگو اننت ناگ جاکر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کولگام مرحوم یوسف کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ ان کے ہمراہ اننت ناگ کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسین مسعودی، عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر بشیر ویری و دیگر پارٹی کے سینیئر رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے حق ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور ان کے تئیں نیشنل کانفرنس کی کارکردگی کو دہرایا گیا۔
Farooq Abdullah Visits Anantnag: ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا دورۂ اننت ناگ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اننت ناگ کے بٹنگو علاقہ کا دورہ کرکے ضلع کولگام کے نائب صدر مرحوم یوسف کے گھر جارکر تعزیت پرسی کی۔ اس دوران مرحوم کے لیے دعا کی گئی اور ان کے تئیں نیشنل کانفرنس کی کارکردگی کو دہرایا۔Farooq Abdullah Visits Anantnag
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اننت ناگ کا دورہ کیا
دورے کے دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فارروق عبداللہ نے گذشتہ روز سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس میں کہا کہ فرقہ پرستی کا موجودہ رجحان جموں و کشمیر کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک کی سالمیت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قسم کی سازشیں مسلمانوں کے خلاف رچی جارہی ہیں، اُن کا توڑ صرف اور صرف متحد ہوکر ہی ممکن ہے۔ Farooq Abdullah On Sectarianism
مزید پڑھیں:
Last Updated : May 7, 2022, 4:31 PM IST