اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sweet Corn Cultivation In Kokernag سویٹ کارن مکّی کاشت کسانوں میں مقبول، امسال پیداوار میں اضافہ - میٹھی مکّی کی کاشت

سویٹ کارن مکّی عام مکّی کے مقابلے میں کافی مہنگی ہوتی ہے۔ میٹھی مکّی سے جانے والی مکّی اور عام مکّی میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ذائقہ بالکل الگ الگ ہوتا ہے۔سویٹ کارن کو نہ صرف ایسے عام مکّی کی طرح کھاتے ہیں بلکہ اس کو ہوٹلوں اور ریستوراں میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ سویٹ کارن کو سنوپ اور دیگر اقسام کے سبزی کی طرح بھی پکایا جاتا ہے۔Sweet Corn Cultivation

farmers-income-doubles-after-sweet-corn-cultivation-in-kokernag
سویٹ کارن مکّی کاشت کسانوں میں مقبول، امسال پیداوار میں اضافہ

By

Published : Oct 14, 2022, 8:06 PM IST

کوکرناگ:وادئے کشمیر خوبصورتی کے اعتبار سے پوری دنیا میں کافی مقبول ہے، یہی وجہ ہے کہ سال بھر دنیا کے مختلف حصوں سے سیاح یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔ وادئے کشمیر کو قدرت نے نہ صرف بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے بلکہ حسن جمال کے ساتھ ساتھ قدرت نے یہاں کے آب و ہوا کو ایسا شرف بخشا ہے جس سے یہاں پر کئی چیزوں کو پنپنے کا موقع مل جاتا ہے۔ قدرت کی وہ عطا کردہ نعمتیں یہاں کی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہیں چیزوں میں سیب، زعفران، مشکہ بدجی چاول کے ساتھ ساتھ سویٹ کارن یعنی میٹھی مکّی بھی شامل ہے۔Sweet Corn Cultivation In Kashmir

سویٹ کارن مکّی کاشت کسانوں میں مقبول، امسال پیداوار میں اضافہ
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک اچھی کوشش کے تحت چند برس قبل میٹھی مکّی یعنی سویٹ کارن کی پیداوار کو کسانوں کو فراہم کرنے اور اس سے ملنے والے فوائد کی شروعات کی گئی تھی،۔ اگرچہ پہلے پہل محکمہ زراعت کو کسانوں تک بیج پہنچانے اور اُنہیں اس کے فوائد سے متعارف کرانے کے حوالے سے کافی محنت کرنا پڑی تھی، تاہم سویٹ کارن کسانوں میں جلد ہی مقبول ہوگئی اور آج کسان خود چل کر محکمہ سے تعاون کر کے سویٹ کارن کا بیج رعایتی نرخوں پر حاصل کر لیتے ہیں۔سویٹ کارن کی فصل سے مستفید ہوئے خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے پہل محکمہ زراعت کے افسران نے کوکرناگ کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے بعد محکمہ نے کہا کہ کوکورناگ علاقہ ساویٹ کارن کے لئے کافی موزون جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ملازمین نے انہیں صلاح مشورے دئے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔محکمہ زراعت کے سرکل انچارج اڈیگام کوکرناگ نے کہا کہ سویٹ کارن کو پہلے سال کسانوں تک پہنچانے اور اُن کے فوائد سے لوگوں کو آراستہ کرنے میں محکمہ کو کافی مشقت کرنی پڑی تھی۔جب بھی انہوں نے مقامی کسانوں کے سامنے کوئی نئی چیز متعارف کرائی تو کسانوں نے محکمہ کو اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Maize Cultivation In Valley:وادی کشمیر میں مکئی کی کاشت میں اضافہ
وہیں محکمہ زراعت کے ایگریکلچر اسسٹنٹ جاوید احمد نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پورے حلقے میں محکمے نے ایک انوکھی پہل کے تحت سویٹ کارن (Sweet Corn) نامی مکّی اگانے اور اُس سے لوگوں کو فوائد پہنچانے کی شروعات کی تھی اور اس میں محکمہ کافی حد تک کامیاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ کارن کی مکّی عام مکّی کے مقابلے کافی مہنگی ہوتی ہے۔ میٹھی مکّی اور عام مکّی میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ذائقہ بالکل الگ الگ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سویٹ کارن کو نہ صرف ایسے عام مکّی کی طرح کھاتے ہیں بلکہ اس کو ہوٹلوں اور ریستوراں میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔سویٹ کارن کو سنوپ اور دیگر اقسام کے سبزی کی طرح بھی پکایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details