اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farmers hope better yields after rains بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت

وادی میں جون کے آخری عشرہ میں پارہ 35ڈگری تک پہنچ گیا تھا اور بڑھتی گرمی کے باعث اسکولوں میں بھی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں بارشوں کے سبب نہ صرف گرمی سے راحت ملی ہے بلکہ کسان بھی بارش سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ Rain brought mercury down in kashmir

بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت
بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت

By

Published : Jul 4, 2023, 5:01 PM IST

بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :وادی کشمیر میں گزشتہ شب میدانی سمیت پہاڑی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے سبب نہ صرف عام لوگوں کو گرمی کی شدت سے نجات ملی بلکہ کسانوں اور میوہ کاشتکاروں نے بھی راحت کی سانس لی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ کافی وقفہ سے بارش کے منتظر تھے اور آج ان کا انتظار ختم ہوگیا۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ آج کے موسم کی بارشیں معقول اور بہتر پیداوار کی ضامن ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ بارشیں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ثمر آور ثابت ہونگی۔ اس نہ صرف پانی کی قلت دور ہوگی بلکہ فصلوں کے لئے موزوں درجہ حرارت بھی رہے گا اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا، کیونکہ پہاڑی علاقہ کے کسانوں کی پیداوار قدرتی بارش پر منحصر ہوتی ہے۔ ایسے علاقوں میں مکئی، راجما جیسی فصلوں کے لئے آج بارش کی اہم ضرورت تھی۔ لوگ اس بارش کے کافی منتظر تھے اور آخر کار قدرت ان پر مہربان ہوگئی۔

ضلع اننت ناگ کے مختلف دور دراز پہاڑی علاقوں سے وابستہ کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ بارشیں ہونے سے انہوں نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں کی زمینداری قدرتی بارشوں اور برفباری پر ہی منحصر ہوتی ہے جس سے ان کی اراضی زرخیر اور نم رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Met predicts rains in Kashmir: کشمیر میں 8 جولائی تک رک رک کر بارشوں کا امکان

کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے وابستہ کسانوں نے کہا کہ ان کے علاقوں میں اعلیٰ کوالٹی کے اخروٹ، مشک بدجی، زگ چاول، براؤن چاول اور سویٹ مکئی جیسی نایاب فصلوں کی کاشت کی جاتی ہے، یہاں کے بیشتر علاقے پہاڑیوں میں آباد ہیں جن کی زمینداری قدرتی بارش پر منحصر ہے اور برفباری اور بارشوں سے نہ صرف سال بھر پانی کی قلت دور ہو جاتی ہے بلکہ یہ پہاڑوں اور ٹیلوں پر واقع خشک اراضی کو زرخیز بنا دیتی ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ملتا ہے۔ بارشوں کے بعد کسانوں نے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے رواں برس بہتر پیداوار کی امید جتائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details