اردو

urdu

ETV Bharat / state

Organic Vegetable Farming آرگینک سبزیوں کی کاشتکاری کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان - آرگینک سبزیوں کی کاشتکاری کی جانب بڑھتا رجحان

آرگینک فوڈ کو حفظان صحت کے لیے کافی مفید سمجھا جارہا ہے، لوگ اچھی صحت کے لیے رقم خرچ کر رہے ہیں اور اپنی صحت کے موافق اشیاء استعمال میں لا رہے ہیں۔ لوگوں کے رحجان کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں آرگینک فارمنگ زوروں پر ہے۔

Organic Vegetable Farming
آرگینک سبزیوں کی کاشتکاری کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان

By

Published : Feb 21, 2023, 4:05 PM IST

ویڈیو

اننت ناگ: وادی کشمیر میں سیب کے بعد سبزیوں کی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ یہاں بڑی آبادی نامیاتی (آرگینک فارمنگ) سبزیوں کی کاشتکاری کرکے منافع کمارہی ہیں۔ ضلع اننت ناگ کا بنگلہ ڈار علاقہ ان علاقوں میں شامل ہے جہاں تقریباً 95 فیصد افراد انٹیگریٹڈ اور آرگینک فارمنگ سے منسلک ہے اور نامیاتی کاشتکاری کررہے ہیں۔ یہاں کاشت کی جانے والی سبزیاں نہ صرف وادی کشمیر میں سپلائی ہوتی ہے، بلکہ جموں کے کچھ خطوں میں بھی درآمد کی جاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی کاشتکاروں نے کہاکہ ان کے علاقہ کی بیشتر آبادی جن میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد آرگینک سبزی فارمنگ کے ذریعے اپنا روزگار کما رہے ہیں، جس سے انہیں معقول آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کی جانب سے انہیں وقتاً فوقتاً مدد بھی کی جاتی ہے اور انہیں آرگینک فارمنگ کے لیے تربیت بھی دی جاتی ہے۔ وہیں کاشتکاروں کی شکایت ہے کہ اس شعبہ کے تئیں سرکار کے اقدامات نا کافی ہیں، متعلقہ محکمہ کوالٹی کو بڑھاوا دینے اور سال کے بارہ مہینے سبزیوں کی کاشت اور ان کی اسٹوریج کو یقینی بنانے کے لیے کارگر اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔'
کاشتکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں سبزیاں اگانے کے لیے سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب ان کا کام صرف چند ماہ تک محدود رہتا ہے، وہیں اعلی کوالٹی کے بیج کی عدم دستیابی سے ان کی سبزیاں باہر کی سبزیوں سے مقابلہ نہیں کر پا رہی ہیں۔ کاشتکاروں نے ہر موسم میں سبزیوں کی کاشتکاری کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اور کشادہ ہائی ٹیک پالی ہاؤس، مختلف اقسام کے ہائی بریڈ بیج فراہم کرنے اور کولڈ اسٹوریج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ایگریکلچر افسر اعجاذ حسین ڈار نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے اس شعبہ کی جانب خاص توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ مارکیٹ کی تنگی کو دور کرنے، ہر موسم میں سبزیوں کی کاشت کاری کو یقینی بنانے، قبل ازوقت اعلی کوالٹی کے بیج فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولڈ اسٹوریج کے قیام کےلیے بھی سرکار منصوبہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details