ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ و ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پیوش سنگلا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور سیاحتی مقام پہلگام کے ماحولیاتی نظام کو ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھنے کی غرض سے مقامی سیاحوں کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز صرف ان سیاحوں کو پہلگام کی سیرو تفریح پر جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ہوٹلوں میں قیام کرنے کے لئے پیشگی (ایڈوانس) بکنگ کی ہوگی۔ وہیں حکمنامہ کے مطابق کووڈ سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی خاص کر ماسک نہ پہننے والے افراد پر 1000 روپئے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو آزادانہ طور پہلگام کی جانے اور کیمپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام میں انہدامی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب
سریگفوارہ اور عیشمقام میں تعینات متعلقہ پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ لنگن بل، نون ون، سری گفوارہ میں چوکیاں قائم کریں تاکہ صرف ایڈوانس میں ہوٹل کی بکنگ کرنے والے سیاحوں کی پہلگام میں آمد کو یقینی بنایا جا سکا۔