اننت ناگ:آئی اے ایس افسر سید فخر الدین حامد نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا چارچ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر ڈاکٹر بشارت قیوم فائز تھے جنہیں حال ہی میں ضلع ترقیاتی کشمنر پلوامہ تعینات کیا گیا۔سید فخرالدین حامد نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے سینیئر افسران کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور زیر التوا منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضلع جموں و کشمیر کا ایک تاریخی اضلاع میں سے ایک ہونے کی وجہ سے سیاحت، زراعت، باغبانی، ماہی پروری اور اس سے متعلقہ شعبوں میں آگے بڑھنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے جوش، لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔اس موقع پر سید فخرالدین حامد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں ضلع کے ڈی سی کا عہدہ ایمانداری کے ساتھ سنبھالوں گا اور اپنے تمام فرائض بخوبی سے انجام دوں گا ۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی کی انتظامیہ کے اعلی معیار کی تعریف کی جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں چھوڑی ہے۔