تفصیلات کے مطابق پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع ہسپتال و میڈیکل کالج اننت ناگ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو لیب اسسٹنٹ بتا رہا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص عام لوگوں کو دھوکہ دے کر جانچ کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں جعلی رپورٹ دے رہا تھا، جس کے بدلے اُن سے بھاری رقم وصول کر کے لوٹ رہا تھا۔