ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ، پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن میں تیزی لائیں تاکہ صد فیصد کامیابی حاصل ہو سکے۔ ڈی سی نے یہ ہدایات ڈی سی دفتر میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں دی جس دوران مذکورہ اسکیم سے متعلق ضلع میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر سنگلا نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور سب ضلع مجسٹریٹس کو دیگر متعلقہ افسران کی مدد سے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں رجسٹریشن کی پیشرفت کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔