اردو

urdu

By

Published : May 8, 2020, 7:41 PM IST

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سابق ایم ایل سی نے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر صوفی محمد یوسف نے ضلع اننت ناگ کے گرند حسن نور عیش مقام علاقہ میں مفلس و ضرورت مند افراد میں راشن کٹس تقسیم کئے۔

صوفی یوسف
اننت ناگ: سابق ایم ایل سی نے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کے نائب صدر و صابق ایم ایل سی صوفی محمد یوسف نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے عیش مقام علاقے میں ضرورت مند اور مفلس لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیے۔

اس موقعے پر صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران کوئی غریب بھوکا نہ رہے اسی مقصد سے انہوں نے ضرورتمند افراد میں راشن بانٹنے کی پہل شروع کی ہے۔

اننت ناگ: سابق ایم ایل سی نے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا

انہوں نے کہا کہ ’’یہ پہل آگے بھی جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ہر غریب و ضرورت مند افراد تک راشن پہنچانےکی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

راشن کے کٹس حاصل کرنے والے افراد نے صوفی یوسف کا شکریہ ادا کیا۔ راشن کے کٹس میں چاول، تیل، مصالحے، و دیگر اشیاء خوردنی موجود تھیں۔

اس مواقے پر صوفی یوسف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما لطیف خان اور مقبول گنائی بھی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details