حلقہ انتخاب کوکرناگ کی بات کریں تو پورے حلقہ کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن کو اونچا درجہ دیے جانے کے باوجود اُن میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جا رہا ہے۔ جس سے نہ صرف مذکورہ علاقے پسماندگی کا شکار ہوئے ہیں بلکہ وقتا فوقتاً مختلف بیماریاں بھی یہاں دستک دیتی ہیں۔ دھول اور مٹی کی وجہ سے اننت ناگ کے ٹنگپاوا کوکرناگ علاقے کے لوگ اکثر سینے کے درد میں مبتلا ہوتے تھے۔ وجہ یہی تھی کہ علاقہ میں رابطہ سڑک اتنی خستہ ہو چکی تھی کہ خشک موسم کے دوران مذکورہ رابطہ سڑک سے اٹھنے والے گرد و غبار سے مقامی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔
اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل ٹنگپاوا کوکرناگ کی رابطہ سڑک کے بارے میں خبر نشر کی گئی۔ جس پر اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینیر 'آر اینڈ بی' وائلو اعجاز احمد نے نمائندہ کو یقین دلایا تھا کہ چند روز کے اندر علاقہ میں میکڈامائزیشن کا کام عمل میں لایا جائے گا۔ جسے آج پورا کرکے علاقہ کی رابطہ سڑک کی مرت اور میگڈامائزیشن کا کام شروع کیا گیا جو بڑے شدومد سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ کا ٹنگپاوا صرف کاغذات پر ماڈل ولیج
آر اینڈ بی محکمہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت واحد ایسی چینل ہے جو بڑے احسن طریقے سے لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔