اردو

urdu

ETV Bharat / state

نایاب پتھرمحکمہ آثار قدیمہ کے حوالے - نایاب پتھر برآمد

ضلع اننت ناگ کے ارنہال علاقہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران مقامی نوجوانوں نے ایک نایاب پتھر برآمد کیا تھا جس پربعض کندہ کئے گئے حروف نظر آرہے تھے۔

نایاب پتھر محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے

By

Published : Apr 4, 2019, 7:42 PM IST

پتھر برآمد کرنے والے نوجوانوں کے مطابق انہیں پتھر کے عوض رقم فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں ای ٹی وی بھارت کے سامنے مذکورہ پتھر کو حکومت کی تحویل میں دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی بھارت پر خبر نشر ہونے کے بعد اے ڈی ڈی سی اننت ناگ خواجہ نظیر احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے اس پتھر کو اپنی تحویل میں لیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس پتھر کی کوئی تاریخی اہمیت ہے۔

خواجہ نظیر کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ محکمہ آثار قدیمہ کی نوٹس میں لایا جسکی ایک ٹیم نے اننت ناگ جاکر اس پتھر کو اپنی تحویل میں لیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کا دفتر سرینگر میں ہے اور اسکی نگرانی میں چلنے والا سری پرتاپ سنگھ میوزیم نادر و نایاب مخطوطات کا خزینہ ہے۔

امکان ہے کہ ماہرین کی تحقیق کے بعد اس پتھر کو اسی عجائب گھر میں رکھا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details