اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، ہسپتال کی دیوار کی تعمیر نو شروع - ڈمپنگ سائٹ

ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل یہ مسئلہ اننت ناگ کے جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی کے علم میں لایا تھا۔ 'کہ زچہ بچہ ہسپتال کی دیوار تقریباً دو سال قبل منہدم ہوگئی تھی، دیوار نہ ہونے کی وجہ سے وہاں آوارہ کتے گھومتے ہیں۔' انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ فی الوقت ہسپتال کی دیوار کا تعمیری کام شروع ہو گیا ہے۔ وہیں، مذکورہ مقام سے ڈمپنگ سائٹ کو بھی ہٹا لیا گیا ہے۔

construction work on the hospital wall bega
ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، ہسپتال کی دیوار کا تعمیری کام شروع

By

Published : Feb 13, 2021, 5:49 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال کی دیوار تقریباً دو سال قبل منہدم ہو گئی تھی۔ دیوار گرنے کی وجہ سے آوارہ کتے بہ آسانی ہسپتال کے احاطہ میں داخل ہو جاتے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، ہسپتال کی دیوار کا تعمیری کام شروع
ہسپتال کے احاطہ میں موجود آوارہ کتے بیماروں سمیت تیمارداروں کے لیے اکثر پریشانی کا سبب بنتے تھے۔ چند روز قبل آوارہ کتوں نے تقریباً دس تیمارداروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا تھا۔ وہیں، مذکورہ مقام پر ایک ڈمپنگ سائٹ بھی بنائی گئی تھی۔ جس سے نہ صرف ہسپتال کی آب و ہوا خراب ہو رہی تھی بلکہ ڈمپنگ سائٹ کی موجودگی سے ہسپتال کا احاطہ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا تھا۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ میں پینے کے پانی کی قلت


مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی وجہ سے ان مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details