اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: تنخواہ واگزار کرنے کے اقدامات - خاک روب

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں خاک روبوں کی بقایا تنخواہوں کے سلسلے میں چند روز قبل ایک خبر نشر کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے انکی بقایا تنخواہوں کو جلد واگزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: تنخواہ واگزار کرنے کے اقدامات
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: تنخواہ واگزار کرنے کے اقدامات

By

Published : May 13, 2020, 7:51 PM IST

’’میونسپل کونسل اننت ناگ کے خاک روبوں اور دیگر عملے کی بقایا تنخواہوں کو واگزار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ نے کیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: تنخواہ واگزار کرنے کے اقدامات

انہوں نے کہا کہ ’’ڈائرکٹر لوکل باڈیز ریاض احمد وانی کی ذاتی کوششوں کی بدولت کونسل کے ملازمین کے مسائل حل کر دئے گئے ہیں اور اب انکی بقایا تنخواہیں جلد ہی واگزار کی جائیں گی۔‘‘

واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے کئی روز قبل خاکروبوں اور دیگر عملہ کی بقایا جات سے متعلق مسلسل خبریں نشر کیں جس کے بعد کے یہ اقدامات اٹھائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details