اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ علاقہ میں موجود ذبح خانہ جلد ہی منہدم کیا جائے گا اور یہاں کمیونٹی ہال بنایا جائے گا۔

By

Published : Oct 21, 2020, 9:46 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

ضلع اننت ناگ کے نازک محلہ گانجی واڑہ میں برسوں پرانا ایک ذبح خانہ موجود ہے، جس کی عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

یہاں سے نہ صرف عمارت کے گر کر جانی نقصان کا خدشہ ہے بلکہ کروڑوں کی سرکاری ملکیت بھی ضائع ہو کر رہ گئی ہے۔

مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ ذبح خانہ کی خستہ حال عمارت کو منہدم کیا جائے اور مذکورہ جگہ کو مفاد عامہ کے استعمال میں لایا جائے۔ خاص کر لوگ اس جگہ پر کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سلسلہ میں چند روز قبل ای ٹی وی بھارت نے خبر نشر کی تھی اور لوگوں کے مطالبات کو میونسپل انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تھا۔ جس دوران میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس سلسلہ میں جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: درختوں پر بجلی کی لائن


جس کے بعد سرکار کی جانب سے اس جگہ پر ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کو منظوری مل گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ سید یاسر کے ہمراہ میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کمیونٹی ہال کا باضابطہ افتتاح کیا۔مقامی لوگوں نے سرکار کے اس قدم کی سراہنا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details