تحصیل مقام سے محض 10 کلومیٹر دور گُڑناڈ علاقہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔
گاوں کے ایک وفد نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے ان کے اس دیرینہ مانگ کو ارباب اقتدار تک پنہچانے کی گذارش کی تھی۔

ای ٹی وی بھارت پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ جس کے فوراً بعد کوکرناگ کے ایس ڈی ایم اویس احمد نے علاقہ کا دورہ کیا اور مقامی گاوں کا جائزہ لیا۔ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے یقین کی کہ مذکورہ سڑک کا کام جلد شروع کر کے لوگوں کے مسئلہ کا ازالہ کیا جائے گا۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای ٹی وی بھارت کے بڑے مشکور ہیں جنہوں نے مذکورہ گاوں کا مسئلہ انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر لوگوں کو یقین دہانی دلائی اور ان کا یہ خواب جلد از جلد شرمندہ تابیر ہوگا۔