اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں کا احتجاج - سینکڑوں افراد بے روزگار

جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے سیلف ہیلف گروپ (ریزرویشن) کو کالعدم قرار دینے سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

اننت ناگ: سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں کا احتجاج
اننت ناگ: سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں کا احتجاج

By

Published : Sep 4, 2020, 4:34 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے سیلف ہیلپ گروپ کوٹے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں شامل سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر دھرنا دیا۔

اننت ناگ: سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں کا احتجاج

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیلف ہیلپ گروپ کے ممبران نے کہا 'سرکار نے تعلیم یافتہ ڈگری اور ڈپلوما ہولڈر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے اس طرح کی اسکیم وضع کی تھی جس کو انتظامیہ نے کالعدم قرار دے کر ہزاروں افراد کو بے روزگار کر دیا۔'

مظاہرین نے انتظامیہ خصوصاً ایل جی سے کوٹے کو بحال کرنے کے لیے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details