جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے کھیلا جانے والا انڈر 19 ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ آج بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
اختتامی میچ نانل اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول سالیہ نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول مٹن کو سکشت دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔