اننت ناگ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریاشی پورہ کپرن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں تین فوجی اور ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو سرینگر کے 92 ارمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے تصادم جاری تھا ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی ہے۔