اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Kokernag: کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک - کشمیر پولیس لیٹسٹ ٹویٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے کوکرناگ کے ہنگل گنڈ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔ وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپرشین جاری ہے۔ Encounter in Kokernag

ENCOUNTER IN KOKERANAG ANANTNAG
کوکرناگ میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : Jun 16, 2022, 4:44 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 11:06 PM IST

کوکرناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے کوکرناگ کے ہنگل گنڈ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپرشین جاری ہے۔

کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسند جنوبی کشمیر کے ہانگل گنڈ کوکرناگ گاؤں میں چھپے بیٹھے ہیں۔

پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقے میں جاری تلاشی مہم نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

کوکرناگ میں انکاؤنٹر جاری

مزید پڑھیں:

تازہ اطلاع کے مطابق تصادم میں دو حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔کشمیر کے آئی جی کے مطابق باسط بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ کو ہلاک کرنے میں "ملوث" تھے۔

Last Updated : Jun 16, 2022, 11:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details