اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے گنڈول کوکرناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پانچویں دن بھی مسلسل تصادم جاری ہے۔ طرفین کے درمیان شدید فائرنگ اور بموں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ علاقے کے تمام اسکولوں کو پہلے سے ہی بند کر دیا گیا ہے، وہیں آبادی کے لوگ بھی محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔
علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول ہیں۔ فورسز کے اعلی افسران اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں، سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔
فوج کی 19راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ گڈول میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، تاہم علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں 9راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایون بٹ ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: Anantnag Encounter پنچکولہ کے رہنے والے کرنل منپریت سنگھ کی ہلاکت پر اُن کے آبائی گاؤں میں سوگ
جبکہ جمعہ کو ایک اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا، جو ہاسپٹل میں زیر علاج تھا، آج اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔ اس اہلکار ک موت کے وجہ سے تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔