اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Pahalgam: پہلگام تصادم میں حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈ سمیت تین عسکریت پسند ہلاک - بٹکوٹ پہلگام میں تصادم

ضلع اننت ناگ کے بٹکوٹ پہلگام علاقے کے مشرق میں واقع سریچن جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں حزب المجاہدین کا ٹاپ کمانڈر اشرف مولوی بھی شامل ہے۔Two militant killed in Pahalgam Encounter

three militants killed in encounter in sirchan pahalgam
پہلگام تصادم میں ٹاپ کمانڈ حزب المجاہدین سمیت تین عسکریت پسند ہلاک

By

Published : May 6, 2022, 11:50 AM IST

Updated : May 6, 2022, 3:58 PM IST

پہلگام:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام بٹکوٹ علاقے کے مشرق میں واقع سِریچن جنگلات میں جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کا ٹاپ کمانڈر اشرف مولوی بھی ہلاک ہو گیا۔Encounter in Pahalgam

پہلگام تصادم میں ٹاپ کمانڈ حزب المجاہدین سمیت تین عسکریت پسند ہلاک

مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت اشرف مولوی،روشن ضمیر اور رفیق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مولوی سنہ 2012 میں حزب المجایدین سے وابستہ ہوئے تھے۔

کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سرچن پہلگام تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔ ان عسکریت پسندوں میں اشرف مولوی بھی شامل ہے جو سب سے پرانے زندہ بچ جانے والے عسکریت پسندوں میں ایک تھا۔

پہلگام تصادم میں ٹاپ کمانڈ حزب المجاہدین سمیت تین عسکریت پسند ہلاک

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'پولیس، فوج کی 3 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔' انہوں نے کہا کہ 'جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ Encounter Between Security Forces and Militants in Pahalgam

پہلگام تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک
Last Updated : May 6, 2022, 3:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details