اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں تین کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر ہنگامی کام شروع - بھارتی فضائیہ

ضلع انتظامیہ کی جانب سے رن وے کی تعمیر کا کام کرنے والے افراد اور مال بردار گاڑیوں کو پاسز اجراء کی گئیں ہیں۔

Emergency landing airstrip work starts in bijbehara, anantnag
بجبہاڑہ میں تین کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

By

Published : Jun 3, 2020, 9:19 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے تین کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے بجبہاڑہ کے مقام پر نیشنل ہائی وے 44 کے متصل تین کلو میٹر طویل رن وے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔

بجبہاڑہ میں تین کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع
ذرائع کے مطابق رن وے پر ہنگامی بنیاد پر کام شروع کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ رن وے تین کلومیٹر لمبا ہوگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے رن وے کی تعمیر کا کام کرنے والے افراد اور مال بردار گاڑیوں کو پاسز اجراء کی گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرکوں اور کارکنوں کو رن وے کی تعمیر کے لئے پاس جاری کردیئے گئے۔ائرپورٹ کی تعمیر کا کام ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین لائن آف ایکوچل کنٹرول (ایل اے سی) پر فوجی تعطل جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details