اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: بجلی کے ترسیلی نظام کی عدم دستیابی - کبھی بھی گرنے کا خطرہ ہوتا ہے

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گُوئی ہاڑ کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مقامی گاوں میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بوسیدہ ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے۔

بجلی کے ترسیلی نظام کی عدم دستیابی
بجلی کے ترسیلی نظام کی عدم دستیابی

By

Published : Jun 18, 2020, 5:28 PM IST

دیڑھ سو سے زائد کنبوں پر مشتمل گُوئی ہاڑ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بہت پہلے نصب کئے گئے تھے، ترسیلی لائنوں کا نظام اور ان سے جڑے ہوئے کھمبے اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ کبھی بھی گرنے کا خطرہ ہوتا ہے، جبکہ کئی بار بوسیدہ ہوئے بجلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر ترسیلی لائنیں درختوں کے ساتھ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر شارٹ سرکٹ ہوتے رہتے ہیں۔

بجلی کے ترسیلی نظام کی عدم دستیابی

لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ معمولی بارش یا برف باری کے سبب انہیں کئی کئی ہفتوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم ان کی اس اپیل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیر فیاض احمد سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ علاقہ کو مرکزی اسکیم باربڈ وائر کے زمرے میں لایا جائے گا۔ جس سے مقامی علاقہ کے مشکلات کا ازالہ ہو جائے گا۔ فیاض احمد نے نمائندے کو فون پر یقین دلاتے ہوئے کہا اگلے سال مارچ کے مہینےکے آخری ہفتے میں مقامی لوگوں کی اس مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details