ضلع اننت ناگ کے راتھر چک، ایموہ علاقے میں بجلی ترسیلی لائنیں اور کھمبے انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں، وہیں بعض مقامات پر ترسیلی لائنز کو عارضی کھمبوں یا درختوں کے سہارے باندھ دیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ناقص بجلی ترسیلی نظام، Electric transmission system in Shambles in Shangas Anantnagبوسیدہ کھمبوں اور لٹکتی تاروں کے سبب کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
علاقے میں اکثر مقامات پر بجلی کے کھمبے سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور محکمہ بجلی نے ترسیلی لائنز کو سرسبز درختوں کے ساتھ باندھ دیا ہےTrees Converted into Electric Poles، وہیں متعدد مقامات پر ترسیلی لائنیں گھروں کے بالکل متصل گزرتی ہیں جس کے سبب لوگوں کو جان و مال خطرہ لاحق رہتا ہے۔
لوگوں کے مطابق علاقے میں کئی دہائیاں قبل نصب کیے گئے بجلی کے بیشتر کھمبے بوسیدہ ہو چکے ہیں Electric transmission system in Shambles in Shangas Anantnagجنہیں تبدیل کرنے اور تاروں کی مرمت کرنے کے حوالے سے انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا تاہم انکے مطابق لوگوں کو کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا۔