مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی کے لیے انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بلاک برینگ سے نیشنل کانفرنس اُمیدوار منیرا اختر نے اپنے کارکنان کے ساتھ بلاک برینگ کے سنبراری علاقہ میں لوگوں سے مخاطب ہوکر عوام سے ان کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت جاتی ہیں تو وہ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کریں گی، خاص طور پر اُنہوں نے خواتین کی فلاح کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ آن لائن امتحانات: 'کشمیری طلبا کو متبادل فراہم کیا جائے'