جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے میونسپل کونسل اننت ناگ، میونسپل کمیٹی مٹن، سیر ہمدان اور اچھہ بل کے نومنتخب 22 میونسپل کونسلروں کو آج اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں اے سی آر اننت ناگ سید یاسر نے حلف دلایا۔
اننت ناگ: نو منتخب 22 کونسلرز کی حلف برداری - ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال
ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال میں میونسپل کونسل اننت ناگ، میونسپل کمیٹی مٹن، سیر ہمدان اور اچھہ بل کے نومنتخب 22 کونسلرز کو اے سی آر اننت ناگ سید یاسر نے حلف دلایا۔
اننت ناگ: نو منتخب 22 کونسلروں کی حلف برداری
اس حلف برداری تقریب میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر بلال احمد شاه اور دیگر کمیٹیوں کے صدور بھی موجود تھے، نو منتخب کونسلروں نے اس دوران لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے کا بھی عزم کیا۔