اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بلال کالونی، کے پی روڈ پر ایک تیز رفتار بائک سوار نے 73 سالہ معمر شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
Elderly Man Hit by Bike: اننت ناگ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک - مفرور بائیک سوار کی تلاش
اننت ناگ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک معمر شخص کو ٹکر ماردی، جس کے بعد معمر شخص کی موت ہوگئی۔ Elderly Man Hit by Bike, Dies in KP Road Anantnag

اننت ناگ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک
مہلوک کی شناخت بلال کالونی کے رہنے والے گل محمد کے طور پر ہوئی ہے ،گل محمد اپنے گھر کے باہر سڑک پر چل رہے تھے، اس وقت تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آگئے۔ وہیں موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مفرور بائیک سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔