اردو

urdu

By

Published : Jul 15, 2021, 2:26 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 3:08 PM IST

ETV Bharat / state

J&K Unlock: لاک ڈاؤن میں نرمی سے غیر مقامی باشندے بے حد مسرور

لاک ڈاؤن کے دوران غیر مقامی باشندوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب لاک ڈاؤن میں نرمی دیئے جانے کے فیصلے پر وادیٔ کشمیر میں کام کررہے غیر مقامی تاجرین، کاریگر اور مزدور کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

لاک ڈائون میں نرمی پر غیر مقامی باشندے بے حد مسرور
لاک ڈائون میں نرمی پر غیر مقامی باشندے بے حد مسرور

دیگر سیاحتی مقامات کی طرح ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں واقع باٹنیکل گارڈن میں بھی ان دنوں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی پر غیر مقامی باشندے بے حد مسرور

کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کمی واقع ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پارکس اور سیاحتی مقامات کو سیاحتی سرگرمیوں کے لیے پھر سے کھولے جانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے سبب سیاحتی شعبے کے ساتھ منسلک افراد بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

سیاحتی شعبے کے ساتھ نہ صرف یہاں کے مقامی باشندے بلکہ بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے تاجرین اور مزدوروں کا روزگار بھی جڑا ہوا ہے۔ اور لاک ڈاؤن میں نرمی دیئے جانے کے حکومتی فیصلے پر غیر مقامی تاجرین اور مزدوروں نے اطمئنان کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غیر مقامی تاجرین و مزدوروں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ حکومت اور دیگر این جی اوز نے ان کی کافی مدد کی تاہم اس کے باوجود انہیں کافی پریشانیوں سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ان کے کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مار نے وادی کے مقامی تاجروں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی باشندوں کو بھی بے روزگار کردیا تھا، تاہم اب انہیں اَن لاک کے سبب بہتر مستقبل کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: سیاحوں کی آمد سے 'اکڑ پارک ' کی رونق دوبارہ بحال

کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی واقع ہونے کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے لیے گئے فیصلے پر جہاں مقامی و غیر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کرکے تجارتی و دیگر سرگرمیاں شروع کردی ہیں، وہیں حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جاسکے۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 3:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details